جذباتی ذہانت کی اقسام (Types of emotional intelligence)


  جذباتی ذہانت کی اقسام                 (Types of emotional intelligence)


بیشتر ماہرِ نفسیات اور محقیقین بنیادی طور پرانسانوں کو  جذباتی ذہانت کی بنیاد پر  دوگروہوں  میں تقسیم کرتے ہیں۔ یہ تقسیم  کسی بھی شخص کے جذباتی رویوں اور ان کی تشکیل میں شامل عناصر، ماحول اور اور انفرادی و اجتماعی زندگی پہ ان کے  اثرات کو سمجھنے میں معاون ہیں_

آئیے دیکھتے ہیں کہ جذباتی ذہانت کے لحاظ سے افراد کے دو گروہ کون کون سے ہیں۔

کم جذباتی ذہانت 1
(Low Emotional Intelligence)
          زیادہ جذباتی ذہانت 2 
(High Emotional Intelligence)

ذیل میں ان پر تفصیلاً لکھا گیا ہے_

کم جذباتی ذہانت کے حامل لوگ

کم جذباتی ذہانت کو سمجھنے کے لئیے ایک مثال لیتے ہیں جیسا کہ ۔۔۔۔۔

آپ کسی شخص سے کسی بات پر تکرار کیے جارہے ہیں اور اسے حتی المقدور سمجھانے کی تگ و دو کر رہے ہیں لیکن وہ آپ کی بات سمجھنے سے قاصر ہے یا ہمیں مناسب انداز میں ردعمل نہیں دے رہا _ایسے میں ہم میں سے بیشتر لوگ ان الفاظ میں نتیجہ اخذ کرتے ہیں اس شخص کے بارے میں جیسا کہ۔۔۔۔انا پرست، ڈھیٹ، ضدی،گوار و بے حس وغیرہ

دوسری صورت میں آپ بھی ہو سکتے ہیں جس میں کوئی شخص آپ سے اپنی بات کیے جارہا ہے جب کہ آپ کو اس کی بات سمجھ نہیں آ رہی یا آپ سمجھنا ہی نہیں چاہتے_

معزز قارئین کیا آپ نے کبھی سوچا ایسا کیوں ہوتا ہے، ایسا کرنے سے ہماری اپنی زندگی اور ہم سے کسی بھی صورت میں  وابستہ لوگوں کی زندگیوں پہ اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

دراصل اس سب کی بنیادی وجہ  کم جذباتی ذہانت کی نشاندہی کرتی ہیں جو آپکو اوپر دی گئی مثال سے واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے_

مندرجہ ذیل علامات سے کم جذباتی ذہانت والے لوگوں کے رویوں اور رجحانات کو سمجھا جا سکتا  ہے_
اگر آپ میں بھی درج ذیل علامات  میں سے پانچ سے زیادہ علامات پاٸی جاتی ہیں تو سمجھیں آپ کم جذباتی ذہانت کے حامل ہیں۔ 

کم جذباتی ذہانت کی علامات:

۔ مسلسل بحث و تکرار کا عادی ہونا
۔ دوسروں کو زیادہ حساس سمجھنا
 ۔دوسروں کے جذبات کو  سمجھنے میں دقت محسوس کرنا
۔دوسرے کے موقف کو سننے سے انکار کر دینا
 دوسروں کو غلطیوں کے لیے الزام دینا5
۔جذباتی صورتحال سے نہ نمٹ سکنا اور اکثر پھٹ پڑن
۔ ہمدردی نہ محسوس کرن6
 انتقامی جذبات پالنا ٗ کبھی معاف نہ کرسکنا
١٠ ۔ تعلقات اور دوستیاں نبھانے میں مشکلات8
۔ خود غرضی پر مبنی انا پسندانہ رویہ
۔ اپنے جذبات کو سمجھنے میں ناکامی10 
۔ آسانی سے ری ایکشن میں آجانا11 
١٥۔ مناسب ذخیرہ الفاظ کی کمی12 
  ۔  دوسروں کے بارے میں فوری برا گمان 13 
۔ انتہاٸی سخت  اور بے لچک رویہ14 
اپنے سچے جذبات کو چھپانا  .15 

مختصراً کم جذباتی ذہانت کے حامل لوگ
جارح مزاج ٗ خود پسند متکبر ٗ انا پرست ٗ فیصلہ ٹھونسنے والے ٗ 
آسانی سے بھٹکنے والے ٗ ردعملی ٗ خود غرض اور  کمزور شخصیت کے مالک تبدیلی کے مخالف ٗ سست اور ضدی  ٗ اکملیت پسندٗ کبھی خوش نا ہونے والے ٗ  اور مساٸل  کھڑے کرنے والے ہوتے ہیں ۔ 

خوش خبری یہ ہے کہ جذباتی ذہانت کی کمی کو بڑھایا جا سکتا ہے اس پہ ہم آگے چل کے بات کریں گے۔


زیادہ جذباتی ذہانت کے حامل لوگ ،ان کے رویے اور رجحانات:

١۔ اپنے خیالات اور جذبات کا شعوری علم رکھنا  جیسا کہ 

میری کمزوریاں اور خوبیاں کیا ہیں ؟ 
میرا موڈ کیسے میری سوچ اور فیصلوں پہ اثر انداز ہوتا ہے ؟دوسرے شخص کے جذبات و خیالات اور افعال کے پیچھے کیا وجوہات ہو سکتی ہیں ؟
٢۔ غصے کی کیفیت میں رک جانا اور فورا ردعمل نہ کرنا 
٣۔ اپنے خیالات کو کنٹرول کرنے پہ قادر ہونا 
٤۔دوسروں کی تنقید  برداشت کرنا اور خود کو بہتر کرنا
٥۔ اپنی شخصیت کو مستند ثابت کرنا 
٦۔دوسروں سے ہمدردی و اخلاص کا اظہار کرنا 
٧۔ دوسروں کی سچی تعریف کرنا اور اچھے کام پہ سراہنا
٨۔ دوسروں کو مناسب فیڈ بیک دینا
٩۔ خود کو اپنے منفی اور ناپسندیدہ جذبات کے اثرات سے بچانا۔ 
١٠۔  دوسروں کی غلطیاں اور زیادتیاں معاف کرنا اور بھول جانا 
١١۔ دوسروں کی مدد کرنا 
١٢۔  غلطی پہ فورا معافی مانگ لینا 
١٤۔ اچھا سامع ہونا 

الغرض زیادہ جذباتی ذہانت کے حامل  بلند ارادہ  ٗ فیصلہ کن شخصیت کے مالک ٗ ذاتی راۓ رکھنے اور آگے بڑھنے والے ہوتے ہیں ۔  گرم مزاج  ٗ پرجوش ٗ متاثر کن ٗ جاذب نظر اور دلچسپ شخصیت کے مالک دوسروں سے جلدی گھل مل جاتے ہیں ۔ اس کے ساتھ مستقل مزاجی ٗ صبر و استقلال ٗارادے کی مضبوط ٗ قابل بھروسہ ہونے جیسی صفات سے متصف ہوتے ہیں ۔ اپنی ذاتی زندگی میں صاف ستھرے ٗ منظم  ٗ تفصیلات پہ حاوی اور  ذمہ دارنہ شخصیت اور رویے کے مالک ہوتے ہیں۔ 

اس باب یا تحریر کے احتتام پہ میں IQ اور EQ کے فرق کو  مندرجہ ذیل نکات کے ذریعے بیان کروں گا تا کہ ہم آسانی سے ان کے مابین فرق کو ذہن نشین کر سکیں اور دیکھ سکیں کہ کس طرح  یہ دونوں  اپنی نوعیت اور پیمائش کے اعتبار سے مختلف ہیں

۔۔IQ اور EQ میں فرق:


آٸی کیو( IQ)کی پیماٸش ایک سٹینڈرڈاٸز ٹیسٹ کے ذریعے فرد کی سیکھنے ٗ یاد کرنے اور تجزیہ کرنی کی صلاحیت سے کی جاتی ہے۔
 اسے ایک پیداٸشی صلاحیت سمجھا جاتا ہے۔
  یہ صلاحیت سیکھنے ٗ یاد رکھنے اور منطقی تجزیہ و استدلال کے کام آتی ہے۔
 اس کے حامل لوگ امتحانات میں اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں ۔
 اس کا حامل چیزوں اور کاموں کو بہتر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 اس کا اظہار فرد کی انتہاٸی ذہانت ٗ تجزیہ کرنے اور منطقی استدلال کے ساتھ کامن سینس جیسی صلاحیتوں سے ہوتا ہے۔ 

ای کیو
(EQ) کی پیماٸش بھی ایک ٹیسٹ سے ہوتی ہے جس میں مختلف سوالات یا مشقوں سے فرد کی جذباتی ذہانت کا جاٸزہ لیا جاتا ہے۔ 

1اس صلاحیت کو سیکھا اور بڑھایا جا سکتا ہے۔
2 اس کا حامل اپنے جذبات کا بہتر اظہار کرسکتا اور دوسروں کے احساسات و جذبات کا درست ادراک کرنے کے ساتھ ان سے مناسب برتاٶ بھی کر لیتا ہے۔ 
3 یہ صلاحیت عملی زندگی میں کامیابی کے لیے بے حد لازمی ہے۔
4  اس کا حامل افراد سے تعقلقات اور برتاٶ میں موثر ہوتا ہے۔۔۔۔
اس کا اظہار فرد کی قیادت کرنے اور دوسروں سے تعاون اور کام لینے کی صلاحیت سے ہوتا ہے۔

ثاقب محمود عباسی



Comments

Post a Comment