سماجی ذہانت (Social intelligence)

سماجی ذہانت

Social intelligence
Add caption
 
    (Social intelligence)سماجی ذہانت 
  دراصل تعلقات بنانے ٗ نبھانے  ٗ سنھبالنے اور ہر طرح کے سماجی ماحول کو سمجھ کر اس کے مطابق برتاٶ کرنے کا نام ہے۔ 
آٸی کیو ہمیں خدا کی طرف سے عطیہ کیا جاتا ہے جبکہ سماجی ذہانت کا بڑا حصہ خود سیکھا جاتا ہے۔ سماجی ذہانت سماجی تعلقات رکھنے اور مسلسل لوگوں سے میل جول کے نتیجیے میں کامیابی اور ناکامی اور ہار اور جیت کے نتیجے حاصل تجربے سے حأصل ہوتی ہے۔  یہ دراصل ایک طرح کی تکنیکی مہارت ہے جو کامن سینس کے ساتھ مل کر انسان کو ہر محفل کی جان بنا دیتی ہے۔ 
     (Social intelligence)سماجی ذہانت  
کے حامل لوگوں کی خصوصیات
١۔ گفتگو کے ماہر
زبانی گفتگو کا ملکہ اور ہر طرح کے حالات میں ہر موقع کی مناسبت سے سماجی اقدار و کلچر کی مناسبت سے گفتگو کرلینا ۔مثال کے طور پہ آپ نے اکثر مجلسوں اور محفلوں میں ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو اپنی سماجی حیثیت سے ہٹ کر عام حال و حلیے کے باوجود رونق محفل بن جاتے ہیں ۔ یہی لوگ راصل سماجی ذہیں یا سوشل جینیس ہوتے ہیں ۔ 
ان لوگو ں کو سماجی رویوں ٗ ثقافت ٗ اصولوں ٗ اخلاق و اقدار اور میل جول و برتاٶ کے  طریقے کا گہرا علم ہوتا ہے جس کی بنیاد پہ یہ کسی بھی محفل کو اپنی شخصی سحر سے لوٹ لینے میں مہارت رکھتے ہیں ۔ 
٢۔ اچھے سامع
یہ لوگ شاندار سامع ہوتے ہیں ۔ صرف ظاہری نہیں بلکہ دل کے کانوں سے سنتے ہیں ۔ جواب دینے کے لیے نہیں بلکہ دوسرے کو سمجھنے کے لیے سنتے ہیں ۔ سماعت کی اس قسم کو ایکٹو listening کہا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے لوگ نہ صرف ان سے گفتگو کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں بلکہ انہیں فن گفتگو کا ماہر بھی تصور کرتے ہیں ۔
٣۔ دوسروں کو پڑھ لینے کی صلاحیت
انہیں دوسروں کے جذبات ٗ احساسات ٗ الفاظ کے پیچھے چھپے مفہوم کو پڑھ لینے اور سمجھنے کا ملکہ حاصل ہوتا ہے جس کی وجہ سے  دوسرے افراد بہت جلد ان سے نہ صرف بے تکلف ہو جاتے بلکہ اپنے دل کی بات بھی اگل دیتے ہیں۔ یہ دراصل دوسرے لوگو ں کے گہراٸی سے مطالعہ و مشاہدہ کرنے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی مہارت ہے۔ 
٤۔ مختلف رولز کی اداٸیگی 
سماجی ذہانت کے حامل مختلف قسم کے رولز اور کردار بھی آسانی سے نبھا لیتے ہیں ۔ انہیں ایک رول سے دوسرے رول کی طرف سوٸچ کرنے میں کوٸی دقت محسوس نہیں ہوتی ۔مثلا جتنے اچھے انداز میں ایک شخص اپنی پروفیشنل ٹیم کو موٹیویٹ کرسکتا اور گہراٸی سے ان سےمخاطب ہوتا اسی طرح وہ اپنے بچوں ٗ اپنی اہلیہ اور سماجی و فلاحی کاموں میں بھی انوالو ہوتا ہے۔
٥۔ تاثر یا امپریشن ڈالنا 
یہ دراصل دوسرے لوگوں پہ اپنا شعوری اور من چاہا تاثر ڈالنے کی وہ صلاحیت ہے جس میں انسان کی اصلی اور حقیقی شخصیت بھی مجروح نہ ہو۔ اسے ہم دوسروں پہ تاثر ڈالنے کے خطرناک مگر اہم فن  سے بھی موسوم کر سکتے ہیں ۔
یہ بے حد اہم مہارت ہے ۔ آج کی دنیا دراصل پرسپشن ااور امپریشن کی دنیا ہے ۔ اس میں کامیابی کے حصول کے لیے سماجی ذہانت کا ہونا بے حد اہم ہے۔

Comments

  1. very nice blog
    please check link too
    https://kidscricketcoaching.blogspot.com/2020/05/episode-12-front-foot-defense-drill-in.html

    ReplyDelete

Post a Comment